لاہور: کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک

09:19 AM, 28 Apr, 2018

لاہور: لاہور کے باغ جناح میں کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے دب کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق کاسمو پولیٹن کلب کی بوسیدہ عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران چھت کا لینٹر ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈائننگ ہال میں بیٹھے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی ازبک صدر سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا

ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں کی جا سکی۔

واضح رہے لاہور شہر کے دل میں واقع باغ جناح کے اندر 34 کنال پر محیط کاسمو پولیٹن کلب کا سنگِ بنیاد اس وقت کے گورنر سرولیم ہیلے نے تین مارچ 1927 کو رکھا تھا یہ لا ہور کا واحد کلب ہے جو کسی باغ کے اندر واقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں