بیجنگ: چین کی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یو جونگ نے جمعے کے روز بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جنوبی کوریا میں امریکہ کے تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب کا سخت مخالف ہے۔
یانگ یو جونگ نے کہا کہ چین امریکی میزائل سسٹم کے مقابلے میں فوجی مشقیں انجام دے گا اور ان مشقوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکہ جنوبی کوریا سے اپنے میزائل سسٹم کو نہیں ہٹا لیتا۔
اس سے پہلے، جمعرات کو، جنوبی کوریا کی وزرات دفاع کے ترجمان مون سانگ گیون نے کہا تھا کہ امریکہ کے تھاڈ میزائل سسٹم کے آلات، دارالحکومت سیول کے جنوب مشرقی علاقے میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصب کے اعلان کے بعد جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔