سونا کشی سنہا کے تیزی سے ”سلم اینڈ سمارٹ“ ہونے کا راز افشاں

ممبئی: بالی ووڈ میں کی دبنگ گرل سوناکشی نے اپنے تیزی سے کم ہونے والے وزن کا رازافشاں کردیا۔سوناکشی سنہا بالی ووڈ کی ان اداکاراو¿ں میں شمارکی جاتی ہیں جن کو ان کے ”وزن“ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب وہ بھی دیگر اداکاراو¿ں کی طرح ”سلم اینڈ اسمارٹ“ ہوگئی ہیں ۔

08:46 PM, 28 Apr, 2017

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران وزن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے سب سے پہلے “جنک فوڈ” سے کنارہ کشی اختیارکی، اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں اپنی فلم “نور” کی شوٹنگ کا آغاز کیا تومشکل ترین شیڈول کے باعث وہ ورزش نہیں کرپاتی تھیں اور اس دوران اداکارہ نے اپنی ماں کے ہاتھ سے بنے کھانوں کو مختلف انداز میں کھانا شروع کردیا تھا تاہم جب وہ موٹی ہونے لگیں تو پھر انہوں نے وہ بھی چھوڑ دیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو ان کا وزن 90 کلوتھا جو انہوں نے 60 کلوکیا کیونکہ وہ فلموں میں اداکاری کے لیے بہت ضروری تھا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں اسکول میں اپنے بڑھے ہوئے وزن کے باعث بھی بہت تنگ کیا جاتا تھا لیکن میں جیسی بھی تھی مجھے خود پرفخر تھا۔

مزیدخبریں