ملک سے فسادیوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

08:39 PM, 28 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہےعظیم قوم کی حمایت سے ہر نسل اور رنگ کے فسادیوں سے ملک کو پاک کریں گے.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورہ کیا اور وہاں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ملک سے فسادیوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہر نسل اور رنگ کے فسادیوں سے ملک کو پاک کریں گے اور قوم کی مدد سے ملک سے فسادیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو گوجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں ، آپریشن رد الفساد اور مردم شماری پر بریفنگ دی گئی اور آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا گوجرانوالہ آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا.

آرمی چیف نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کیا۔

مزیدخبریں