ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش کے الزام میں ممبئی کے ایک سیشن کورٹ نے آج ماڈل پریتی جین تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق سیشن کورٹ نے مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش کے معاملے پر آج ماڈل پریتی جین کو قصوروار قرار دیا۔ستمبر 2005 میں پریتی جین نے گینگسٹر ارون گولی کے قریبی ساتھی نریش پردیشی کو مسٹر مدھور بھنڈارکر کو قتل کرنے کی سپاری دی تھی ، اور تقریبا اس کے ایک سال بعد اس نے مدھور بھنڈار کر کے خلاف عصمت دری کا کیس درج کرایا تھا۔