اماراتی خاتون کے پتے سے 1600 پتھریاں برآمد

07:06 PM, 28 Apr, 2017

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوائین میں آپریشن کے بعد خاتون کے پتہ میں سے1600 پتھریاں نکال دی گئیں ۔

خلیفہ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر طاہر حمیلی کے حوالہ سے بتایا کہ نکالی جانے والی پتھریاں مختلف سائیز  کی ہیں جو کہ لیپروسکوپک آپریشن کے ذریعے نکالی گئیں۔ یہ آپریشن ایک گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران کو ئی پیچیدگی بھی پیدا نہیں ہو ئی اور آپریشن کامیاب رہا۔

ڈاکٹر حمیلی نے بتایا کہ خاتوں کے پیٹ کے اوپر والے حصہ میں ایک سال سے درد تھا تاہم اس ہسپتال سے رجوع کرنے پر خاتون کے پیٹ اور پتے کاالٹرا سائونڈ کیا گیا جس میں پتے میں موجود پتھریوں کے ڈھیر کی نشاندہی ہوئی ۔ جس پر خاتون کے فوری آ پریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزیدخبریں