دلہن نے لالچی دولہے کو عبرت ناک سبق سکھا کر دوسرا نکاح کر لیا

نئی دہلی: بھارت میں دلہن نکاح کے فورا بعد لالچی دولہے کی ضد سے اتنی ناراض ہو گئی کہ اس نے شادی ہی ختم کردی۔

07:04 PM, 28 Apr, 2017

نئی دہلی: بھارت میں دلہن نکاح کے فورا بعد لالچی دولہے کی ضد سے اتنی ناراض ہو گئی کہ اس نے شادی ہی ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں رخسانہ پروین کا دلہا ممتاز انصاری بڑے ہی شان کے ساتھ پھولوں سے سجی گاڑی میں باراتیوں کے ساتھ پہنچا اور رات میں نکاح کی رسم ادا کی گئی۔لیکن شادی کے فورا بعد ہی دولہے نے جہیز میں ایک خاص گاڑی کا مطالبہ کر دیا۔ اس کی معلومات ہوتے ہی دلہن نے نکاح ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔
دلہن کے لواحقین اور مقامی لوگوں نے دولہے کی اس حرکت سے ناراض ہو کر دولہے اور باراتیوں کو یرغمال بنا لیا۔ پھر ان سے شادی کے خرچ دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ علاوہ ازیں دولہے کے گلے میں جوتوں کی مالا اور میں جہیز کا لالچی ہوں لکھی تختی لٹکا دی۔آخر کار پنچایت نے معاوضے کی رقم ادا کرنے کے بعد دونوں فریق کے درمیان معاہدہ کراکر معاملے کو حل کرلیا۔ اگرچہ شادی تو ٹوٹ گئی۔ لیکن پھر رخسانہ کہ قسمت کھلی اور اگلے دن ہی محمد الیاس نامی شخص کے ساتھ شادی کرا دی گئی۔

مزیدخبریں