صباقمر نے قندیل بلوچ بننے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستانی معروف اداکارہ صباقمرنے نجی ٹی وی چینل اردو1کے بینرتلے قندیل بلوچ کی زندگی پربننے والی فلم میں کام کرنے کیلئے حامی بھر لی۔

06:42 PM, 28 Apr, 2017

لاہور: پاکستانی معروف اداکارہ صباقمرنے نجی ٹی وی چینل اردو1کے بینرتلے قندیل بلوچ کی زندگی پربننے والی فلم میں کام کرنے کیلئے حامی بھر لی۔
تفصیلات کے مطابق صبا قمرنے مقتول ادکارہ قندیل بلوچ کی زندگی کی داستان پربننے والی فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھرلی ہے۔فلم کی کہانی ایک خاتون سے متعلق ہے
جسے اس کااپنابھائی قتل کردیتاہے۔اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرصباقمرنے گردن پربنایاگیاٹیٹوشیئرکیاتھاجوقندیل بلوچ کے ٹیٹوسے بہت مشابہت رکھتاہے یعنی وہ فلم میں کام کرنے کے لیے پوری طرح تیارہیں۔دوسری جانب ان کی تصاویرپرتبصرہ کرتے ہوئے مداحوںکاکہناتھاکہ امیدہے کہ وہ قندیل بلوچ کے کردارکے ساتھ انصاف کریں گی۔

مزیدخبریں