گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کیلئے تمام کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو بھی مستقل کیا جارہاہے.