کوئٹہ: کانگو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،تعداد 2 ہوگئی

05:03 PM, 28 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے علاج کے لئے لایا گیاایک مریض دم توڑ گیا۔رواں سال کانگوسے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد2 ہوگئی۔ فاطمہ جناح ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض کے انچارج ڈاکٹر محمد نصیرنے بتایا کہ55 سالہ دین محمد نامی مریض کا تعلق ژوب سے تھا جسےگزشتہ روز تشویشناک حالت میں فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ٹیسٹ سے قبل مریض دم توڑ گیاڈاکٹرنصیر کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مریض کی موت کانگو کے باعث ہوئی راوں سال کا نگو کے شبے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی جن میں سے 4 میں کا نگو کے وائرس کی تصدیق ہوئی 2 مریضوں میں کانگو کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ کانگو کے شبے میں لائے گئے دو مریض ٹیسٹ کی رپورٹ آنے سے قبل جاں بحق ہوگئے۔

مزیدخبریں