پاک فضائیہ کیلئے تاریخی لمحہ، جے ایف 17 تھنڈر بی کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

05:01 PM, 28 Apr, 2017

بیجنگ: پاک فضائیہ کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ رقم ہو گیا۔ جے ایف 17 تھنڈر بی نے چین میں پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان اس تاریخی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ج

ے ایف 17 تھنڈر بی کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی ٹریننگ اور آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی۔ یاد رہے جے ایف تھنڈر چین اور پاکستان مشترکہ طور پر تیار کر رہے ہیں۔ اس طیارے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ایندھن کی گنجاش میں اضافہ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں