لندن: "HMS Audacious" نامی یہ برطانوی ایٹمی آبدوز 'ایسٹیوٹ کلاس' سے تعلق رکھنے والی چوتھی آبدوز ہے جسے برطانیہ کے شمال مغرب میں بیرو اِن فرنیس کمبریا میں بنایا گیا۔
یہ آبدوز ناصرف پانی کی سطح پر آئے بغیر پوری دنیا کا چکر لگا سکتی ہے بلکہ کروز میزائل سے 750 میل دور اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
آبدوز پر نصب آلات اتنے حساس ہیں کہ یہ برطانوی سمندری حدود میں رہتے ہوئے نیو یارک کے ساحل پر کھڑے بحری بیڑے کی نقل و حرکت کا جائزہ لے سکتی ہے۔ جدید ترین آبدوز کی لمبائی 318 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 7400 ٹن ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں