بگ تھری کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، شہریار خان

03:54 PM, 28 Apr, 2017

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ بھارت اور سری لنکا کو چھوڑ کر نئے آئین کو سب کی حمایت حاصل ہے جبکہ بِگ تھری کے خاتمے میں ششانک منوہر کا بڑا ہاتھ ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں بگ تھری غیر جمہوری تھا جس کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا۔ بھارت نے چھ سیریز نہیں کھیلیں اسے عدالت لے کر جائیں گے۔

 شہریار خان نے بتایا کہ بھارت کے سیریز نہ کھیلنے کے باعث پاکستان کو بہت مالی نقصان کا سامنا رہا۔ پی سی بی اسلام آباد اور گوادر کے اسٹیڈیم نہ بنا سکا۔ اب بھارت کے خلاف آئی سی سی ڈسپلنری کمیٹی میں نوٹس بھجوایا جائے گا جس کے مطابق بھارت حرجانے کا پابند ہو گا۔

دورہ بنگلا دیش کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا موقف تھا کہ پاکستان دو مرتبہ بنگلا دیش جا چکا اب تیسری مرتبہ نہیں جا سکتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں