واشنگٹن: ٹرمپ کو عالمی رہنماؤں کے بعد گھر میں بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایوانکا نے والد کی امیگریشن پالیسی پر انگلی اٹھا دی۔ ایوانکا ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں پناہ گزینوں کے مسئلے کو عالمی انسانی بحران قرار دیا۔
وہ کہتی ہیں شامی پناہ گزینوں کے امریکا داخلے سے متعلق مذاکرات ضروری ہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر کام کرنا ہو گا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی پناہ گزینوں کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہیں اور ان کے امریکا داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں