انڈونیشیا: کم عمری کی شادیوں کے خلاف خواتین علما کا فتویٰ

انڈونیشیا: کم عمری کی شادیوں کے خلاف خواتین علما کا فتویٰ

جکارتہ: یہ فتویٰ خواتین علما کے تین روزہ اجلاس کے بعد دیا گیا ہے۔علما نے حکومت سے کہا ہے کہ لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر 16 سے بڑھا کر 18 کر دی جائے۔ انڈونیشیا ایک مسلمان اکثریتی ملک ہے اور یہاں کم عمری کی شادیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق انڈونیشیا میں ہر چار میں سے ایک لڑکی کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے کر دی جاتی ہے۔

خواتین علما کا اجلاس جاوا جزیرے پر سیربون میں ہوا اور اسے اپنی نوعیت کا پہلا ایسا اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔ انڈونیشیا میں اکثر فتوے جاری کیے جاتے ہیں جنہیں عموماً انڈونیشیا علما کونسل جاری کرتی ہے۔ یہ کونسل ملک کی سب سے اہم اسلامی اتھارٹی ہے اور اس میں تقریباً تمام اراکین مرد ہیں۔

خواتین علما کے اس اجلاس کی ایک منتظم نینک راہایو نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے کہا کہ ’علما خواتین کی مشکلات سے واقف ہیں۔ ہم یہ اقدام لے سکتے ہیں نہ کہ ہم حکومت کا انتظار کریں کہ وہ بچوں کو بچائیں۔ خواتین علما نے متعدد تحقیقوں کا حوالہ دیا ہے جن کے مطابق کم عمری میں شادی کرنے والی خواتین کو تعلیم مکمل کرنے نہیں دی جاتی اور تقریباً نصف شادیوں میں طلاق ہو جاتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں