آئی سی سی ایسے کھلاڑی بھیجے جنہیں عمران خان پھٹیچر نہ کہہ سکیں: نجم سیٹھی

02:29 PM, 28 Apr, 2017

دبئی: دبئی سے آتے ہی نجم سیٹھی نے ستمبر میں ورلڈ الیون کے پاکستان آنے کی نوید سنائی اور پھر قہقہہ لگاتے ہوئے عمران خان پر انہی کے لفظ پھٹیچر کا حملہ کر دیا۔ کہتے ہیں ورلڈ الیون کیلئے آئی سی سی سے درخواست کریں گے ایسے کھلاڑی بھیجیں جنہیں عمران خان پھٹیچر نہ کہہ سکیں۔

یاد رہے کپتان نے پی ایس ایل فائنل میں آئے کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دیا تھا۔ عمران خان کے تبصرے پر ہر طبقے سے شدید ردعمل آیا پھر بظاہر خاموشی چھا گئی لیکن اب لگتا ہے جب بھی کوئی ٹیم پاکستان آئے گی چھیڑ چھاڑ کیلئے پھٹیچر کی اصطلاح خود بخود یاد آ جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں