اسلام آباد:وفاقی وزیر بین الصوبائی اُمور ریاض حسین پیرزادہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریاض حسین پیرزادہ اپنی وزارت میں بے جا مداخلت پر نالاں تھے۔
ریاض حسین پیرزادہ کے مطابق انہوں نے وزارت کے اُمور پر بات چیت کیلئے وزیراعظم سے وقت مانگا لیکن وزیراعظم سے ملاقات نہ ہو سکی۔ وفاقی وزیر اپنی وزارت میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی بے جا مداخلت سے نالاں تھے۔
انہوں نے ڈی جی سپورٹس بورڈ کو ہٹانے پر استعفی دیا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔