شاہد آفریدی نے پی سی بی کی فیئر ویل میچ کی آفر مسترد کر دی

01:05 PM, 28 Apr, 2017

کراچی: بوم بوم شاہد آفریدی جو کہ اپنے جارحانہ مزاج اور بیانات کی وجہ سے کافی میڈیا میں اِن رہتے ہیں اس بار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر کو بھی خاطر میں نہ لایا اور فیئر ویل میچ کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ یہ آفر قبول نہیں کر سکتے جبکہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کو الوداعی میچز کھلائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں پی سی بی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو ٹیلیفون کیا جس میں شاہد آفریدی کو جلد لاہور آنے کی دعوت دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں