باتھ روم استعمال کرنے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا

12:53 PM, 28 Apr, 2017

 ایٹلانٹا: امریکی ائیر لائنز اخلاقیات بھول گئیں۔ کبھی مسافروں کو گھسیٹ کر فلائٹ سے نکالا جاتا ہے تو کبھی باتھ روم استعمال کرنے پر فلائٹ سے اتار دیا جاتا ہے۔ ڈیلٹا ایئر لائن کی فلائیٹ 2035 جارجیا کے شہر ایٹلانٹا سے ریاست وسکونسن کے شہر ملواکو کے لیے اڑان بھرنے کے انتظار میں تھی۔

جب جہاز میں سوار' کیما ہملٹن' نامی مسافر کو جہاز کے اڑان بھرنے سے کچھ دیر قبل بیت الخلاء جانے کی حاجت محسوس ہوئی مسافر نے عملے کو بتایا کہ انہیں ایمرجنسی ہے اور لازمی باتھ روم جانا ہے مگر جہاز کے عملے نے ان کی ایک نہ مانی۔

مسافر نے جہاز عملے کی بات کو نہ مانتے ہوئے باتھ روم استعمال کیا جس کے بعد اسے فلائیٹ سے اتار دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں