ممبئی: شوبز کی دنیا ہی ایسی ہے کہ کون کہاں کب بد ل جائے کوئی کچھ نہیں کہ سکتا لیکن شاید اس دنیا سے چلے جانے والوں کے لیے ایسا نہ ہوتا ہو اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں تو بالکل غلط سوچ رہے ہیں کیونکہ گزشتہ دنوں ونود کھنہ کی موت پر جب نئے فنکاروں میں سے کسی نے شرکت نہ کی۔اپنے غصے اورخیالات کے اظہار میں پیچھے نہ ہٹنے والے اداکار رشی کپور گزشتہ روز لیجنڈ ادکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرشدید غصہ ہوئے اورانہیں کھری کھری سنائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک بار پھراپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اداکار نے شدید تنقید اورغصے کا اظہار گزشتہ روز لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرکیا۔
اداکار نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ نئے اداکاروں میں سے کوئی ایک بھی ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوا جب کہ اداکار نے ان نئے فنکاروں کے ساتھ کام بھی کیا تھا، سب کو احترام کرنا سیکھنا چاہیئے
اداکارنے اپنی اہلیہ نیتو سنگھ اور بیٹے رنبیر کپور کی عدم شرکت کا بھی جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، اگر وہ ملک میں ہوتے تو ضرور شرکت کرتے۔
اداکار نے کہا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، جب میں مروں گا تو مجھے بھی اس وقت کے لیے تیار رہنا چاہیئے کہ مجھے کوئی کندھا دینے بھی نہیں آئے گا۔ اداکار نے ایک بار پھر کہا کہ انہیں آج کے اداکاروں پر بہت زیادہ غصہ آرہا ہے۔
بس یہ ہی نہیں رشی کپور نے 2 روز قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شرکت کرنے والے تمام نئے فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ بہت سارے چمچوں کو اداکارہ کی پارٹی میں تو دیکھا لیکن وہ ونود کھنہ کی آخری رسومات میں نہ آئے جس پر بہت غصہ ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکینسر کے عارضے میں مبتلا بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ 70 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔