برلن: فرانس، آسٹریا، بیلجیئم اور ترکی کے بعد جرمنی میں بھی چہرے کے نقاب پر پابندی لگانے کا بل ایوانِ زیریں نے منظور کر لیا۔ نقاب پر پابندی لگانے کا بل اب ایوانِ بالا میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
جرمنی کے وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے یہ واصخ ہو جائے گا کہ جرمنی میں دیگر ثقافتوں کے لیے رواداری کس حد تک جائے گی۔ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی خواتین کے نقاب پہننے کے حوالے خدشات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر نے دسمبر میں کہا تھا کہ جہاں قانونی طور پر ممکن ہو سکے وہاں پر چہرے کے مکمل نقاب پر پابندی لگا دی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں