لاہور:بارش نہ صرف موسم کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ اس میں قدرتی طور پر موجود وٹامن بی 12انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔وٹامن بی 12جسے سائنس کی زبان میں کوبالامن بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا وٹامن ہے جو پانی میں بآسانی حل ہوجاتا ہے اور یہ وٹامن انسانی نروس سسٹم اور دماغ کو با فعال طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
وٹامن بی فیملی سے تعلق رکھنے والا یہ کمپاﺅنڈ ریڈ بلڈ سیلز بننے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔قدرتی طور پر فنجائی، پودوں،جانوروں اور نہ ہی انسانوں میں اس وٹامن کو اپنے اندر پیدا کی کرنے کی صلاحیت ہے ۔یہ وٹامن صرف بیکٹیریا اور آرکیا بنا سکتے ہیں کیونکہ اس وٹامن کو پیدا کرنے والا انزائم صرف ان دو میں موجودہوتا ہے اور ان ہی بیکٹیریا کی فضا میں موجودگی کے باعث بارش میں یہ وٹامن شامل ہو جاتا ہے۔