مردان: مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالبعلم مشال کے کیس میں پیش رفت ہوئی۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق واقعے میں ملوث مزید پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت واقعے کے دوران بنائی جانیوالی ویڈیوزسے کی گئی۔
مزید گرفتاریوں کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 47 ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد 49 ملزمان میں سے 2 کے قبائلی علاقوں میں رپورش ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس سے پہلے پولیس نے گزشتہ روز قتل کے مرکزی ملزم عمران کو بھی گرفتار کر لیا جس نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں