راولپنڈی: رحمان آباد میٹرو اسٹیشن پر میٹر و بس سے 19 سالہ طالبہ گر کر جاں بحق ہو گئی . حادثہ بس کے اوور لوڈہونے کے باعث پیش آیا. دوسری جانب پی ٹی آئی نے حادثے کا ذمہ دار حنیف عباسی کو قرار دے دیا.
راولپنڈی میں رحمان آباد میٹرو سٹیشن کے مقام پر ٹریک پر اچانک بریک لگنے سے میٹرو بس کا دروازہ کھل گیا.دروازہ کھلتے ہی 19سالہ سمیرا گر کر بس کی زد میں آگئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی. سمیرا کی لاش ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس میں جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے طالبہ حادثے کا شکار ہوئی.
دوسری جانب تحریک انصاف نے نوجوان لڑکی کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے.تحریک انصا کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکی کی موت کی ذمہ داری براہ راست حنیف عباسی پر ہے،،پنجاب حکومت لڑکی کے لواحقین کو خون بہا ادا کرے.