سعودی عرب میں شدید بارشیں اور ژالہ باری،موسم خوشگوار

08:59 AM, 28 Apr, 2017

جدہ :سعودی عرب میں گرمی کی شدت گزشتہ روز کم ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم معمولات زندگی متاثر ہوگئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شمالی علاقے القصیم، حائل سمیت مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف، عسیر، ابہا، باحہ، نجران اور جازان ودیگر علاقوں میں آج شدید بارشوں اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج سے شروع ہونے والے بارشوں کا سلسلہ آئندہ منگل 2 مئی کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران تیز گرد آلود آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

اسی اثنا میں شمالی صوبے تبوک اور جوف میں ہفتہ کے روز سے 50کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور متوسط درجے کی بارشیں ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جو منگل کی شام تک جاری رہے گی۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نے بارشوں کے دوران محتاط رہنے اور بلاوجہ سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، مزید بتایا ہے کہ گزشتہ رات کو بیشہ کے علاقے میں ہونے والی بارشوں میں محصور 14افراد کو بچالیا گیا ہے.

مزیدخبریں