اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے شریف برادران کی جانب سے پاناما کیس سے دستبرداری کی صورت میں 10 ارب روپے کی پیش کش کے حوالے سےنئے الزامات سےنمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے کا آغاز کردیا۔
نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران اپنے ساتھیوں اور قانونی ٹیم سے نئے الزامات کے حوالے سے مشورہ کیا اور عمران خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم کے قانونی مشیربیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ 'اجلاس میں عمران خان کو عدالت میں لے جانے سمیت کئی پہلووں پر غور کیا گیا تاکہ عوام کو اس کی حقیقت سے آگاہ کیا جا سکے'۔