معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی کوششیں کرنے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی : آرمی چیف

 معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی کوششیں کرنے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی : آرمی چیف

کراچی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی کوششیں کرنے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں کہا معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی کوششیں کرنے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کا دورہ جہاں انہیں پاک فوج کی جانب سے آپریشنل تیاریوں اور کلیدی تربیتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا، اس آئی ٹی پارک کا مقصد اکڈیمیا اور صنعتی اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں با اختیار بنانا ہے، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک میں بالخصوص مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سول سوسائٹی کے عمائدین بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شرکاء تقریب نے مثبت معاشی اشاریوں کیلئے ایس آئی ایف سی کے کردار کی تعریف کی، آرمی چیف نے تمام اقدامات کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف نے کراچی کی تاجر برادری سے بھی بات چیت کی، آرمی چیف نے ملک کی اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری اور تاجروں کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور معاشی ترقی کیلئے آئی ٹی ڈومین کی اہمیت پر زور دیا۔

مصنف کے بارے میں