معاشی میدان سے خوشخبری،  پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

07:20 PM, 27 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول  ہوگئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے7 ارب ڈالر پر مشتمل 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کی منظوری کے بعد آج آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالرکی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ رقم سٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع کی جائے گی جو جمعرات 03 اکتوبر 2024 کو جاری کی جائیں گی۔

مزیدخبریں