اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، پاکستانی وفد نے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا

 اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، پاکستانی وفد نے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا

نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم نیتو یاہو کے خطاب سے قبل    پاکستانی وفد نے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وفد نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کیلئے آنے پر احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطاب کرنا تھا، اس موقع پر پاکستانی وفد نے احتجاجاً  اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا واک آؤٹ کردیا اور اسمبلی سے باہر چلے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک نے بھی احتجاجاً نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہاکہ    پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ  اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ،فلسطینی بچے زندہ دفن ہورہے ہیں ،جل رہےہیں اور دنیا تماشا ئی بنی ہوئی ہے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  صرف مذمت کرنا کافی نہیں ہمیں اس خونریزی کو فوری روکنا ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ   جموں و کشمیر کے لوگ بھی ایک  صدی سے حق خود ارادیت مانگ رہےہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے ،پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

مصنف کے بارے میں