پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا : وزیر اعظم شہبا زشریف

06:48 PM, 27 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک: وزیر اعظم شہبا زشریف  کاکہنا  ہے کہ  پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔ وزیراعظم نےاپنی تقریر قرآنی آیت سے شروع کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ  اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ،فلسطینی بچے زندہ دفن ہورہے ہیں ،جل رہےہیں اور دنیا تماشا ئی بنی ہوئی ہے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  صرف مذمت کرنا کافی نہیں ہمیں اس خونریزی کو فوری روکنا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہاکہ   جموں و کشمیر کے لوگ بھی ایک  صدی سے حق خود ارادیت مانگ رہےہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے ،پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 


وزیراعظم نے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں اور کشمیر پر بھی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہئے، 9 لاکھ بھارتی فوجی جموں کشمیر کے عوام پر دہشت طاری کئے ہوئے ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوجی جموں کشمیر کے عوام پر دہشت طاری کئے ہوئے ہیں۔بھارتی کشمیریوں کی زمین پر قبضہ کررہا ہے۔وزیراعظم نے کہا ک بھارت کو 5 اگست 2019 کو کئے اقدامات واپس لینا ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے 1947 میں کہا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا کی امن اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور پاکستان اس عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے نظام کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی اور قتل عام، یوکرین میں خطرناک تنازع، افریقہ اور ایشیا بھر میں تباہ کن تباہ کن تنازعات، دنیا بھر میں بڑھتا ہوا تناؤ، دہشت گردی میں اضافی، بڑھتی ہوئی غربت، ماحولیاتی تبدیلی کے ہمالیا نما چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ہمیں نئے ورلڈ آرڈر گونج سنائی دے رہی ہے۔

مزیدخبریں