اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ہفت وار پورٹ جاری کی ہےاس کے مطابق 6اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کا پارہ مزیدصفر اعشاریہ 05 فیصد گر گیا، مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 12 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 7 روپے کا اضافہ ہوا ، پیاز کی فی کلو قیمت اوسطاً 8 روپے تک بڑھ گئی۔ایک ہفتے میں دال چنا فی کلو 4 روپے تک مہنگی ہوئی، چکن،چاول،گوشت،گھی اورلہسن بھی مہنگی اشیا کی فہرست میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دال ماش فی کلو 10 روپے تک سستی ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کی کمی دیکھی گئی۔