طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں اہم پیش رفت

05:47 PM, 27 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث مزید دو ملزم گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردئیے ہیں۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ثمر گل اور شیراز خان شامل ہیں، دونوں ملزموں کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزموں نے گرفتار شوٹرز اظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھا، اکرم خان نے دونوں شوٹرز کو خیبر پختوخوا ثمر اور شیراز کے پاس بھیجا تھا۔

مزیدخبریں