الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کو چیلنج کردیا

04:03 PM, 27 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کو چیلنج کردیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی مخصوص نشستوں پر 14 ستمبر کی وضاحت کو چیلنج کیا ہے۔ 

اکثریتی ججز کی 14 ستمبر کی وضاحت پر الیکشن کمیشن نے نظر ثانی دائر کردی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تاخیر کی ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں۔نظر ثانی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت 25 جولائی کو دائر کی۔

مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو وضاحت کا آرڈر جاری کیا، عدالت نے تحریک انصاف کو جواب کے لیے کب نوٹس جاری کیا، تحریک انصاف کی دستاویز پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا۔

نظر ثانی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کی دستاویزات پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب نہیں کیا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست کے بعد پارلیمنٹ نے قانون سازی کردی ہے، سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی کرے۔

مزیدخبریں