سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان  دہشت گرد کی شناخت ہوگئی

03:24 PM, 27 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستان میں افغان دہشت گردی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ایک افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک خوارجی کی شناخت جلال ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی۔ذرائع  کے مطابق اس کا  تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  جلال سے برآمد افغان شناختی کارڈ اس کے افغان شہری ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔ دوسرے ہلاک خوارجی کی سیف اللہ کے نام سے شناخت، فتنہ الخوارج کے گل بہادر گروپ سے تعلق ہے ۔ سیف اللہ سے افغان عبوری حکومت کا اسلحہ رکھنے کااجازت نامہ برآمد ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے  فتنہ الخوارج کے خلاف  کامیاب آپریشنز کرکے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔  ذرائع کے مطابق زندہ بچ جانے والے  خارجی افغانستان  بھاگ گئے  جہاں انہیں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔ ذرائع کے مطابق  افغان طالبان فتنہ الخوارج کو سہولت کاری، فنڈنگ اورحمایت  فراہم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں