راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر وں میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نئے مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
انسداد ڈینگی مہم کے باوجود راولپنڈی میں مچھروں کے حملوں کی شدت بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 157ہوگئی ہے۔
ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1026 تک پہنچ چکی ہے۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
گزشتہ 20 گھنٹوں میں ڈینگی کے 33 مریض پوٹھوہار ٹاؤن،8 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ 14 اور گوجرخان سے 3 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جب کہ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 4 اور کہوٹہ سے ایک مریض آیا۔