پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا

12:58 PM, 27 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :  پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے جل تھل ایک کردیا،  پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔

راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گجرات اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش چکلالہ کے مقام پر 124 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ بوکرہ میں 114 ملی میٹربارش ہوئی ، جبکہ بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ادھر آزاد کشمیر کے علاقے ضلع باغ، بھمبر، سماہنی اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نکیال آزاد کشمیر شہر اور گردونواح میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مالا کنڈ اور آس پاس کے علاقوں میں بارش سے خنکی کا احساس بڑھ گیا ہے۔

 
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز  کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔


ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے  الرٹ رہیں۔صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔بارشوں کا سلسلہ 1 اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔

مزیدخبریں