لبنان اور اسرائیل کے درمیان 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز

نیویارک : امریکہ اور فرانس کی جانب سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کو روکنے کے لیے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے جس پر آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان اور اسرائیل میں جاری جنگ کو روکنے کیلئے امریکہ اور فرانس کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی تجویز سامنے آئی ہے جس کی دیگر ممالک نے بھی حمایت کی ہے۔ 

وائٹ ہاوس  کے مطابق ،امریکہ اور فرانس کی جانب سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کو روکنے کے لیے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے جس پر آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ  یورپی یونین، آسٹریلیا، کینڈا، اٹلی، جرمنی، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر  نے بھی فرانس اور امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ جنگ بندی تجویز کی حمایت کی ہے۔ 

 امریکی  انتظامیہ  کے اہلکار نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا  ہے کہ توقع ہے کہ لبنان اور اسرائیل جنگ بندی تجویز قبول کرنے یا نا کرنے کے حوالے سے آنے والے چند گھنٹوں میں فیصلہ کر لیں گے۔

 دریں اثنا، لبنانی کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے  نے بتایا ہے کہ  وزیراعظم  نجیب میقاتی نے اس جنگ بندی کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے لیکن  تل ابیب کا اس حوالے سے  فیصلہ  اہم ہوگا۔

مصنف کے بارے میں