صوابی میں پولیس اسٹیشن میں دھماکا : 1 بچہ جاں بحق31 افرادزخمی

09:54 AM, 27 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

صوابی :  خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا جس 1 بچہ جاں بحق اور  31 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوابی کے سٹی پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا ہے، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا ہے۔

پولیس کا تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دھماکا تھانے کے جس کمرے میں ہوا وہاں اسلحہ رکھا ہوا تھا ، دھماکے میں زخیوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 1 بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق   ریسکیو آپریشن مکمل کردیا گیا ہے جبکہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں