نگران  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مدینہ منورہ پہنچ گئے

10:55 PM, 27 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک



جدہ:نگران  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔جہاں وہ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے اور کل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

 مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔  مدینہ ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، پاکستانی سفارت خانے اورجدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران کے  ساتھ  ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا ۔

 ایئرپورٹ لاونج میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نگران وزیر اعظم کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں  گے۔ 

مزیدخبریں