کراچی :نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی پھر مہنگی کردی ہے۔ نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
اس اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔