ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ وحیدہ رحمان کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ سے نواز دیاگیا۔ بالی وڈکی اداکارہ وحیدہ رحمان کا شمار انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ ان کو بالی وڈ میں فلم" گائیڈ" کی روزی کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔
گائیڈ کاشمار بہترین فلموں میں ہوتاہے۔ وحیدہ رحمان انڈسٹری میں چودھویں کے چاند کے طور پربھی شہرت رکھتی ہیں۔ فلم" چودھویں کا چاند" کی وجہ شہرت گرودت بھی تھے ۔
وحیدہ رحمان کو نریندر مودی نے بھی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ پر مبارکباد دی ہے۔ اس بارے میں وحیدہ رحمان کاکہنا تھاکہ یہ فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔
اداکارہ وحیدہ رحمان نے کہا جب آپ کوغیر متوقع طور پر کوئی چیز ملتی ہے تو زیادہ خوشی ہوتی ہے۔