آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں  اضافہ ،پنجاب بھر میں24 گھنٹوں میں  13 ہزار 732 نئے افراد متاثر

08:42 PM, 27 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:آشوب چشم سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 13 ہزار 732 نئے متاثرہ افراد سامنے آئے۔


آشوب چشم کی وبا  کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے ،  بچے  ، بوڑھے   الغرض ہر عمر کا شخص آشوب چشم سے متاثر ہورہا ہے۔ 


 پنجاب بھر میں آشوب چشم سے ٹوٹل تعداد 86 ہزار 133 تک جاپہنچی ہے ۔ شہر لاہور میں بھی 1 دن میں 887 نئے افراد سامنے آئے ہیں ۔ جس سے لاہور میں مجموعی طور پر آشوب چشم سے متاثرہ افراد کی تعداد 7ہزار 578 تک جا پہنچی ہے۔

مزیدخبریں