خواتین نے پاکستان کی ترقی میں  اہم کردار ادا کیا : آرمی چیف 

   خواتین نے پاکستان کی ترقی میں  اہم کردار ادا کیا : آرمی چیف 

پشاور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور دورے میں  خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کی۔
آرمی چیف  جنرل عاصم منیر  نے   پشاور کا دورہ کیا اور  خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں  شرکت کی۔

آئی ایس پی   آر کے مطابق  آرمی چیف  جنرل عاصم منیر نے کہاکہ  خواتین نے پاکستان کی ترقی میں  اہم کردار ادا کیا ہے ۔خواتین نے پاکستان کی پوری تاریخ میں ملک کی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہاکہ  کے پی  کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کی وجہ سے کثیر جہتی چیلنجز کا سامنا کرنا جاری رکھا ہے۔ تاہم انہوں نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی لچک، عزم اور بہادری کا ثبوت دیا ہے۔


آرمی چیف  نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صوبےاور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں حصہ لیں۔

مصنف کے بارے میں