پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا دبئی نہیں جائیں گے: ذکا اشرف

07:37 PM, 27 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:چیئرمین پی سی بی  مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف  کاکہنا ہےکہ  پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا دبئی نہیں جائیں گے۔


چیئرمین پی سی بی  مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا دبئی نہیں جائیں گے۔


ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے الیکشن جلد ہوں گے، جب قومی انتخابات ہوں گے تو ساتھ ہی ہمارے بھی ہوجائیں گے۔


ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں