"بل 15 مہینے سے لاپتہ ہے، کمیٹی مدد کرے"،عرفان صدیقی نے معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا

اسلام آباد :سینیٹر عرفان صدیقی نے  گمشدہ بل کے معاملے میں  معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے گمشدہ بل کیلئے سینیٹ قائمہ کمیٹی امور داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز کو خط لکھ دیاہے۔  

جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران کو عدالتی اختیارات سے محروم کر دینے والا بل 15 مہینے سے لاپتہ ہے۔


 متن میں کہا گیا بل 2022 میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوا، قومی اسمبلی نے 20 جون 2002 کو بل وزارت پارلیمانی امور کو بھیجا، 21 جون 2022 کو بل صدر سے توثیق کےلیے وزیراعظم ہاؤس کے ذریعے بھیجا گیا۔

عرفان صدیقی کے خط میں کہا گیا ایوان صدر وضاحت کر چکا ہے کہ بل وہاں نہیں پہنچا، کمیٹی میں خود آکر تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں، توقع ہے کمیٹی 28 ستمبر کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کرے گی، کمیٹی لا پتہ بل کا پتہ چلانے میں میری مدد کرے گی۔

مصنف کے بارے میں