محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری اسپیل کی پیش گوئی کردی

بارشوں کے نئے سپیل کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی ، محکمہ موسمیات

05:24 PM, 27 Sep, 2023

محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 ستمبر سے 30 ستمبر  کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے  ۔ ان علاقوں میں کشمیر ، گلگت بلتستان ، چترال ، دیر، سوات ، ایبٹ آباد میں آندھی سمیت بارش کا امکان ہے ۔ 

اس کے علاوہ کے پی کے بالائی علاقوں ، کشمیر گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ 

جبکہ ان تاریخوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، پنجاب کے پی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چکوال مردان ، پشاور ، بنوں اور وزیرستان سمیت بالائی پنجاب میں بھی بارشوں کی نوید سنائی ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی ۔

مزیدخبریں