انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب میں کب تک گاڑی چلا سکتے ہیں ؟

کیا غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے موثر ہوگا یا نہیں؟

03:56 PM, 27 Sep, 2023

جدہ : سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے مملکت میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے موثر ہونے کی انتہائی حد کے حوالے سے وضاحت کردی ہے ۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ '' ایکس'' پر کہا کہ سعودی عرب وزٹ ویزے پر آنے والے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس یا موثر غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس پر ایک سال تک گاڑی چلا سکتے ہیں ۔

اجازت کا اعتبار سیاح یا وزیٹر کے سعودی عرب پہنچنے کی تاریخ سے ہوگا تاہم اگر وزیٹر کا انٹرنیشنل یا غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس اس ے سے قبل غیر موثر ہوگیا تو اس صورت میں اس کا اعتبار ہوگا ۔ 

محکمہ ٹریفک نے یہ وضاحت بھی کی کہ ایک غیر ملکی کی جانب سے اس استفسار کے جواب میں جاری کی ہے جس میں پوچھا گیا تھ کہ اگر  ملکی ڈرائیونگ لائسنس وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے موثر ہوگا یا نہیں ۔

مزیدخبریں