حریم شاہ نے سوشل میڈیا کی سائیٹ ایکس پر اپنی نعت کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ '' کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنی آواز میں نعت ریکارڈ کی تھی ۔ ہم سب پر فرض ہے کہ دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں۔
حریم شاہ جو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ نہ کچھ نت نئے انداز میں کرتی دکھائی دیتی ہیں اس بار انہوں نے ربیع الاول کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ نعت پڑھتی دکھائی دے رہی ہیں ۔
کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنی آواز میں نعت ریکارڈ کی تھی ۔ ہم سب پر فرض ہے کہ دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں۔
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 27, 2023
کیسی لگی آپ کو میری آواز؟ pic.twitter.com/8uEOdlpf17
حریم شاہ کے چاہنےو الوں نے ان کی اس ادا کو بھی پسند کیا ہے ، حریم شاہ کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ '' اواز جیسی بھی ہو کسی کی بھی ہو معنی نہیں رکھتی اگر معنی رکھتی ہے تو وہ ہے صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف بیان کرنا''۔
اواز جیسی بھی ہو کسی کی بھی ہو معنی نہیں رکھتی اگر معئنے رکھتی ہے تو وہ ہے صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف بیان کرنا۔
— Muazam Khan (@MuazamKhan804) September 27, 2023
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ '' ماشاءاللہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف بیان کی ہمیں بہت اچھا لگا ماشاءاللہ۔
ماشاءاللہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف بیان کی ہمیں بہت اچھا لگا ماشاءاللہ۔
— Muazam Khan (@MuazamKhan804) September 27, 2023
تاہم جہاں تعریف ہورہی تھی وہیں حریم شاہ کے لیے ایک صارف نے باقاعدہ نصحیت کرڈالی '' آواز میں تاثیر تب پیدا ہوتی ہے جب آپ کے اعمال بھی درست ہوں ، ایک نظر اپنے گریبان میں ڈال کر دیکھیں پھر خود ہی پتہ چل جاۓ گا کہ آپ کی آواز کتنی اچھی ہے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی''۔
آواز میں تاثیر تب پیدا ہوتی ہے جب آپ کے اعمال بھی درست ہوں ، ایک نظر اپنے گریبان میں ڈال کر دیکھیں پھر خود ہی پتہ چل جاۓ گا کہ آپ کی آواز کتنی اچھی ہے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔۔۔
— Mian Imran Ali (@iamimran208) September 27, 2023