اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کےخلاف دائمی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹس کرنے کے کیس میں دائمی وارنٹ جاری کیے گئے۔
متنازع ٹویٹس کرنے کے کیس میں اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کے باوجود تحریک انصاف رہنما اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیرحاضر رہے۔ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کیا تھا۔
اعظم سواتی پر سرکاری افسران کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر مقدمہ درج کیاگیاتھا۔کہیں بھی نظر آنے پر ایف آئی اے کو اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔