اے این ایف کی کاروائیاں ، 118 کلو منشیات برامد، 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کاروائیاں ، 118 کلو منشیات برامد، 4 ملزمان گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 118 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی دو کاروائیاں میں 2 گاڑیوں سے مجموعی طور پر 64 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی، دورانِ کاروائی پشاور اور خیبر کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار کیا گیا۔  ترجمان کا بتانا ہے کہ برآمدہ منشیات گاڑیوں کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں ۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر غیر ملکی خاتون کے پیٹ سے 86 کوکین بھرے کیپسول برآمد ہوئے، برآمدہ کیپسولوں سے ایک کلو  گرام کوکین برآمد کر لی  گئی۔ مذکورہ خاتون مشرقی افریقہ کے ملک برونڈی سے پرواز نمبر WY-323 کے ذریعے کراچی پہنچی تھی۔

شکار پور سکھر کے قریب قمبر شہداد کوٹ کے رہائشی ملزم سے 7 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ رنگ روڈ پشاور پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 24 کلو چرس اور 18 کلو افیون برآمد ہوئی۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ نارووال کا رہائشی ملزم منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 65 کلو چرس برآمد ہوئی اسی طرح واپڈا ٹاؤن لاہور کے قریب کارروائی کے دوران نجی کوریئر کمپنی کا مالک گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی گاڑی میں موجود پارسل سے 3 کلو 612 گرام آئس برآمد کی گئی تھی۔  ترجمان نے بتایا کہ آئس مہارت کے ساتھ پی آر سی پائپس کی فٹنگ میں چھپائی گئی تھی۔ 

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ملزم کا بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کیلئے اسمگلروں کو سہولیات فراہم کرنے کا اعتراف بھی کیا گیا۔ 

 اینٹی نارکوٹکس فورس کےترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں